بلال کالونی میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام، پولیس مقابلے میں ملزم پکڑا گیا ، لوٹی گئی رقم برآمد

بلال کالونی میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام، پولیس مقابلے میں ملزم پکڑا گیا ، ...
بلال کالونی میں بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام، پولیس مقابلے میں ملزم پکڑا گیا ، لوٹی گئی رقم برآمد

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیوکراچی کے علاقے بلال کالونی میں دو ملزمان عیدی لینے بینک پہنچ گئے اور ساڑھے تین لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے لگے تو پولیس سے مقابلہ ہو گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دو ڈاکو بلال کالونی میں واقع نجی بینک میں گھس آئے ، اسلحہ کے زور پر عملے کو یرغمال بنایا اورساڑھے تین لاکھ روپے لوٹ کرفرار ہونے لگے تو بینک کے مرکزی گیٹ پر کھڑے پولیس اہلکاروں سے مقابلہ ہو گیا ۔

16 اور 17 ستمبر کی شب پاکستان کے آسمان پر یہ نظارہ نظر آئے گا ، اعلان ہو گیا ۔آپ بھی گھر سے نکلنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں

مقابلے کے دورا ن پولیس نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر لوٹی گئی رقم برآمد کر لی جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس کی تین ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جونہی ڈاکو رقم لوٹ کر فرار ہونے لگے تو بینک کے مرکزی دروازے کے باہر پولیس کی نفری موجود تھی جنہوں نے ایک ملزم محمد محسن کو دبوچ لیا ، گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اس کے فرار ساتھی کی گرفتار ی کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

مزید : کراچی