مقبوضہ کشمیر : تحریک المجاہدین کا سی آر پی ایف کے کیمپ پر حملہ،کئی اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات
سرینگر( صبا ح نیوز)کشمیر میں بھارتی فورسز کے خلاف بر سر پیکار مقامی تنظیم تحریک المجاہدین نے پلوامہ پولیس سٹیشن کے بعد ٹہاب میں سنٹرل ریزروپولیس فورس (سی آر پی ایف )کے کیمپ پرحملہ کیا،حملے میں متعدد اہلکار ہلا ک یا زخمی ہوئے۔ کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔
تحریک المجاہدین کے ایک ترجمان نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ رات کو گھات لگا کر حملے کرنے میں کمال مہارت رکھنے والے تنظیم کے سکارڈ نے کیمپ کو چاروں طور سے گھیر لیا اور اس پر دستی بموں اورجدید ہتھیاروں سے دھاوا بول دیا۔
پاکستان کے خلاف تقریر، لندن میں پاکستانی شہری نے محمود اچکزئی کے ساتھ وہ کام کر دیا کہ انہوں نے کبھی خوابوں میں بھی نہ تصور کیا ہو گا
tترجمان کے مطابق اس علاقہ میں جب فورسز کی مزید کمک پہنچی تو مجاہدین نے اس پر بھی حملہ کردیا۔اس حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ ترجمان نے کہامجاہدین کوکشمیر میں فوج ، بی ایس ایف یا سی آر پی ایف کی تعیناتی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔یہ تمام ڈرپوک، بزدل اور انسانیت کی دشمن غیر منظم اور غیر پروفیشنل فوج کے اہلکار ہیں۔جو کشمیریوں کی سکیورٹی کے نام پر یہاں قتل عام اور نسل کشی کے لئے قابض ہے۔
ترجمان نے کہا بھارتی فورسز پر اس طرح کے حملے جاری رہیں گے۔ تا ہم کسی بھی علاقہ میں عوامی دھرنوں، مظاہروں یا مارچ کے دوران حملے نہیں کئے جائیں گے۔ کیونکہ بھارت عوامی اپ رائزنگ کو دنیا کے سامنے غلط طور پیش کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے۔ ترجمان نے کہاکشمیر پولیس کے لوگ بھارتی فورسز سے دور رہنے کی کوشش کریں تا کہ وہ حملوں کی زد میں نہ آ سکیں۔