میرے بیٹوں نے قتل نہیں کیا، قندیل بلوچ کے والد نے بیان بدل دیا

میرے بیٹوں نے قتل نہیں کیا، قندیل بلوچ کے والد نے بیان بدل دیا
میرے بیٹوں نے قتل نہیں کیا، قندیل بلوچ کے والد نے بیان بدل دیا

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا سے شہرت کی بلندیوں کو چھوٹنے والی ماڈل قندیل بلوچ کے والد عظیم نے اپنا بیان بدل لیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے بیٹوں نے یہ قتل نہیں کیا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظیم نے کہا کہ اپنے بیٹوں کے خلاف بیان دیتے وقت وہ پریشان تھا۔

واضح رہے کہ قندیل بلوچ کے والد نے ابتدائی طور پر بیان دیا تھا کہ قندیل بلوچ کو اس کے بیٹوں نے قتل کیا ہے جس پر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک بھائی وسیم کو گرفتار کر رکھا ہے اور اس وقت پولیس حراست میں ہی ہے۔ تاہم اس کے والد کا تازہ بیان وسیم کی رہائی میں مدد دے سکتا ہے۔

مزید :

ملتان -اہم خبریں -