شاہ رخ خان کی آنے والی فلم کا نام ”بندھوا“ نہیں ہو گا،ہدایتکار نے تردید کردی

شاہ رخ خان کی آنے والی فلم کا نام ”بندھوا“ نہیں ہو گا،ہدایتکار نے تردید کردی
شاہ رخ خان کی آنے والی فلم کا نام ”بندھوا“ نہیں ہو گا،ہدایتکار نے تردید کردی

  


ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم کا نام ”بندھوا“ نہیں ہو گا۔بھارت میڈیا کے مطابق ہدایتکار آنند ایل رائے، شاہ رخ کے ساتھ فلم بنانے جا رہے ہیں۔جس کے بارے میں خبریں سرگرم تھیںکہ فلم کا نام بندھوا ہوگا تاہم ہدایتکار نے اس بات سے انکار کردیا ہے کہ فلم کا نام بندھوا ہے۔انہوں نے کہاکہ فلم کا نام ابھی طے نہیں کیا ہے، جب فیصلہ ہوگا تب اس کا اعلان کردیا جائے گا۔فلم میں کرینہ کیف کے کام کر نے کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ بھی طے نہیں ہے۔جلد ہی اس معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔واضح رہے کہ مذکورہ فلم میں شاہ رخ بونے کا کردارنبھائیں گے۔

مزید : تفریح