پاکستان کا توانائی بحران حل کرنے کیلئے ہرممکن مدد کو تیار ہیں: ایرانی سفیر

پاکستان کا توانائی بحران حل کرنے کیلئے ہرممکن مدد کو تیار ہیں: ایرانی سفیر
پاکستان کا توانائی بحران حل کرنے کیلئے ہرممکن مدد کو تیار ہیں: ایرانی سفیر

  


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقتصادی راہداری میں بھرپور شرکت اور میگا پراجیکٹس، ریلوے اور ڈیموں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے جبکہ پاکستان کو توانائی کا بحران حل کرنے کیلئے ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہے۔ دونوں ممالک کے مابین بینکنگ چینل کھلنے سے باہمی تجارت میں زبردست اضافہ ہو گا۔

یہ بات انھوں نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرﺅف عالم سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ان کے ملک میں پاکستانی ٹیکسٹائل، چاول، آلات جراہی، کھیلوں کے سامان اور زرعی اشیاءکی بڑی مانگ ہے۔ اس موقع پر عبدالرﺅف عالم نے کہا کہ پاکستان اور ایران 2021ءتک تجارت کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کر چکے ہیں جسکے لئے اقدامات کرنا ہونگے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

پاکستان ایران سے بجلی کی درامد بڑھا سکتا ہے مگر ایران اگر قیمت کم کرے تو اسکی قیمت پرکشش ہو جائے گی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین ٹیرف کی کمی، مزید بارڈر کراسنگز، تجارتی نمائشوں اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد