افغان صدر ستمبر کے آخرمیں بھارت کا دورہ کریںگے، جنگی ہیلی کاپٹر ملنے کاامکان

افغان صدر ستمبر کے آخرمیں بھارت کا دورہ کریںگے، جنگی ہیلی کاپٹر ملنے کاامکان
افغان صدر ستمبر کے آخرمیں بھارت کا دورہ کریںگے، جنگی ہیلی کاپٹر ملنے کاامکان

  

کابل(اے پی پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دورہ بھارت کے موقع پربھارت کی طرف سے افغانستان کیلئے مزید جنگی ہیلی کاپٹر اورفوجی سازوسامان کی فراہمی کا امکان ہے۔افغان میڈیا نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان نے اس دورے سے قبل ہی بھارت کو ضروری فوجی سازوسامان کی ایک فہرست دی ہے جس پر بھارت نے مثبت طرزعمل کا مظاہرہ کیاہے اوراب افغان صدر کے دورہ کے دوران اس ضمن میں مزید پیش رفت کی امید ہے۔صدراشرف غنی رواں ماہ کےآخر میں بھارت کا سرکاری دورہ کررہے ہیں جس کے دوران وہ بھارتی حکام سے اہم دو طرفہ،علاقائی اورباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کریں گے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طورپر افغانستان نے بھارت سے اٹیک ہیلی کاپٹر اورتوپخانہ کیلئے ایمونیشن کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -