ایم کیو ایم پاکستان کو مشرف کی قیادت میں آنے کی دعوت

ایم کیو ایم پاکستان کو مشرف کی قیادت میں آنے کی دعوت
ایم کیو ایم پاکستان کو مشرف کی قیادت میں آنے کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے ایم کیو ایم پاکستان کو الطاف حسین سے علیحدگی کے بعد پرویز مشرف کی قیادت میں آنے کی دعوت دے دی۔ پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ مشرف خود بھی اردو بولنے والے ہیں اور وہ اردو بولنے والوں کو نہ صرف متحدہ اور منظم رکھ سکتے ہیں بلکہ مہاجر کمیونٹی کو ان کے حقوق دلانے اور ان کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

دھرنا کرنا عمران خان کا حق ہے ،رائیونڈ مارچ کے بعد پتہ لگے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں :مولا بخش چانڈیو

انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ حصول پاکستان اور اس کی تعمیر و ترقی میں مہاجر کمیونٹی کا کردار قابل فخر ہے۔ پاکستان کی اردو بولنے والی کمیونٹی سب سے زیادہ پڑی لکھی ہے اور باصلاحیت ہے مگر بدقسمتی سے ان کی قیادت نے انہیں جھانسہ دیتے ہوئے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا اور کچھ گروہوں کو منفی سرگرمیوں میں بھی ملوث کیا تاہم اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ساری مہاجر کمیونٹی منفی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

مزید :

اسلام آباد -