روس میں دریا کا رنگ خونی ہو گیا،تحقیقات شروع

روس میں دریا کا رنگ خونی ہو گیا،تحقیقات شروع
روس میں دریا کا رنگ خونی ہو گیا،تحقیقات شروع

  

ماسکو(ویب ڈیسک)روس میں وزارت ماحولیات نے اعلان کیا ہے کہ شمالی شہر نوریلسک کے قریب بہنے والے دریائے ڈالڈیکان کا پانی سرخ رنگ میں تبدیل ہوجانے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی۔ اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کا سبب کوئی صنعتی حادثہ ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت نے جاری ایک بیان میں بتایا کہ اسے مذکورہ علاقے کی آبادی کی جانب سے یہ شکایات موصول ہوئیں کہ دریائے ڈالڈیکان کا پانی کسی کیمیائی مواد سے آلودہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں پانی کا رنگ سرخ ہوگیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -