خانہ کعبہ کا غلاف کل تبدیل ہوگا،کسوہ تیار کیسے ہوتا ہے؟اللہ کے گھر کا دروازہ کب کب کھلتا ہے؟ تفصیل سے پڑھیں

خانہ کعبہ کا غلاف کل تبدیل ہوگا،کسوہ تیار کیسے ہوتا ہے؟اللہ کے گھر کا دروازہ ...

  

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر سال کی طرح اس بار بھی نو ذوالحج کو خانہ کعبہ کا غلاف تبدیل کیا جائے گا، تبدیلی کا عمل نماز فجر کے فورا بعد شروع ہوجائے گا۔ غلاف کعبہ جسے کسوہ بھی کہتے ہیں کی تیاری میں ایک سال کا عرصہ لگتا ہے، جس کے لئے 670کلو گرام خالص ریشم اور سونے چاندی کے ایک سو پچاس کلو گرام دھاگے استعمال کئے جاتے ہیں۔

کسوہ مجموعی طور پر سینتالیس حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، ہر حصہ چودہ میٹر طویل اور پچانوے سینی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی میں چھ گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔

مزید پڑھیں :مناسک حج شروع، عازمین کی مکہ آمد جاری،روح پرور مناظر

حج یا عمرے کی ادائیگی کے لئے مکہ پہنچنے والے ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خانہ کعبہ کو اندر سے دیکھے اور وہاں عبادت بھی کرے لیکن یہ سعادت کسی کسی کے حصے میں ہی آتی ہے۔ کعبہ میں داخل ہونے کے لئے صرف ایک دروازہ ہے جسے ملتزم یا باب کعبہ کے نام سے پکارا جاتا ہے، باب کعبہ حرم کے فرش سے دو اعشاریہ ایک تین میٹر بلند ہے۔ ملتزم کعبہ کے شمال مشرقی دیوار پر نصب ہے اور اس کے قریب ترین حجر اسود بھی نصب ہے ، طواف کا آغاز بھی یہیں سے کیا جاتا ہے۔

روایات میں ہے کہ قریش نے اپنے دور میں خانہ کعبہ کا طول اٹھارہ گز اوراندر جانے کے لئے صرف ایک دروازہ رکھا تھا، وہ بھی بلندی پر تھا تاکہ ان کی مرضی اور اجازت کے بغیر کوئی شخص اندر داخل نہ ہوسکے۔

عیدقرباں،خصوصی ٹرینیں چل پڑیں،شیڈول جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

خلیجی اخبار”العربیہ“ کے مطابق ماضی میں ملتزم ہر ماہ دو سے تین مرتبہ کھولا جاتا تھا تاکہ تمام لوگوں کو داخلے کا موقع مل سکے تاہم آج یہ پورے سال میں صرف دو مرتبہ کھولا جاتا ہے۔ایک مرتبہ یکم شعبان کو غسل کعبہ کے موقع پر اور دوسری مرتبہ یکم ذوالحجہ کو ۔

علاوہ ازیں یہ خادم حرمین شریفین کی اجازت سے مملکت کے مہمانوں کے لیے بھی کھولا جاتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -