امریکی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ
نیویارک (اے پی پی) امریکی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا ۔یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ گزشتہ روز کی شرح 1.1261 ڈالر فی یورو سے مستحکم ہوکر 1.1232 ڈالر فی یورو پر آگئی ۔پونڈ کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 1.3295 ڈالر فی پونڈ سے بڑھ کر 1.3268 ڈالر فی پونڈ رہی۔ین کے مقابلے میں بھی ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہوا جو 102.48 ین فی ڈالر سے بڑھ کر 102.69 ین فی ڈالر رہا۔یورو کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 115.40 ین فی یورو سے مستحکم ہوکر 115.35 ین فی یورو پر آرہی۔