سعودی حکومت نے لاکھوں عازمین حج کے لیے انتظامات مکمل کر لیے

سعودی حکومت نے لاکھوں عازمین حج کے لیے انتظامات مکمل کر لیے
سعودی حکومت نے لاکھوں عازمین حج کے لیے انتظامات مکمل کر لیے

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی حکومت نے دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمین حج کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عازمین حج کے لیے 158طبی کیمپ لگا ئے گئے ہیں جبکہ 25ہسپتال اور پانچ ہزار بیڈز کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 17ہزار ایمر جنسی سروسز اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ہیلی کاپٹرز ،100ایمبو لینسز اور 51میڈ یکل بسیں اسٹینڈ بائی پر رکھی گئی ہیں ۔مکہ مکرمہ میں صفائی کے لیے 23ہزار ارکان کا عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔

لبیک الھم لبیک... مناسک حج شروع، عازمین کی مکہ آمد جاری،روح پرور مناظر

مزید : عرب دنیا