تازہ ٹماٹر کا رس کینسر سے محفوظ،وزن کم کرنے میں مفید ہے :ماہرین

تازہ ٹماٹر کا رس کینسر سے محفوظ،وزن کم کرنے میں مفید ہے :ماہرین
تازہ ٹماٹر کا رس کینسر سے محفوظ،وزن کم کرنے میں مفید ہے :ماہرین

  

اسلام آباد (اے پی پی) تائیوان کے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ تازہ ٹماٹر کا رس جسمانی چربی کو کم کرنے کے ساتھ کینسر سے محفوظ رکھتا ہے۔تائیوان یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے جوس کی وجہ سے جسم سے اضافی چربی پگھلنے لگتی ہے .

تحقیق میں زیادہ وزن والی خواتین کو روزانہ 250ملی لٹر ٹماٹر کا جوس دو ماہ تک پلایا گیاجس کا نتیجہ انتہائی حیران کن تھا اورجوس پینے والی خواتین کا وزن کم ہوگیا۔ ماہرین کا کہنا ہے دلچسپ بات تھی کہ اس جوس کے استعمال کے دوران خواتین کو اپنی روزانہ کی کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی نہیں لانی پڑی۔تحقیق کے آغاز اور اختتام پر ان خواتین کے خون کے نمونے بھی لئے گئے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ان کا کولیسٹرول لیول بھی کم ہوا اور خون میں ایک مادہ لائسوفین بڑھا جو کہ کینسر کے خلاف مدافعت بڑھاتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -