ایرانی شہری پراسرار طور پر لاپتہ ، ایرانی قونصل خانے نے پاکستانی حکام سے رجوع کر لیا

ایرانی شہری پراسرار طور پر لاپتہ ، ایرانی قونصل خانے نے پاکستانی حکام سے ...
ایرانی شہری پراسرار طور پر لاپتہ ، ایرانی قونصل خانے نے پاکستانی حکام سے رجوع کر لیا

  

لاہور (ویب ڈ یسک )ایران سے پاکستا ن آنے والا ایرانی شہری عبدالغنی ریگی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا۔ جس پر ایرانی قونصل خانے نے پاکستانی حکام سے رجوع کر لیا۔ ایرانی قونصل خانے کی جانب سے لکھے گئے مراسلہ کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں سے رجوع کر لیا ہے تاکہ ایرانی شہری کو جلداز جلد بازیاب کروایا جا سکے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایرانی قونصل خانے کی جانب سے پاکستانی حکام کو مراسلہ لکھا جس کا نمبر5975 ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عبدالغنی ریگی ولد شیر محمد ریگی 19اگست کو مصدقہ سفری دستاویزات کے ہمراہ میر جاوا کے راستے پاکستان آیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گیا۔ مراسلہ میں ایرانی قونصل خانہ نے مزید کہا کہ لاپتہ عبدالغنی ریگی کے والد کی جانب سے جو حکومت ایران کو درخواست دی گئی ہے اس میں بتایا گیا کہ اس کا بیٹا کسی پاکستانی خفیہ ادارے کی تحویل میں ہے اور اسے ایک نامعلوم جیل میں قید کیا ہوا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

اس خفیہ مراسلہ کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے تمام صوبائی حکومتوں اور خفیہ اداروں کو مراسلہ لکھا ہے جس کا نمبر چھ/چار/2016 پول/ای/ فور ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی شہری عبدالغنی ریگی جس بھی صوبائی حکومت یا کسی خفیہ ادارے کی تحویل میں ہے تو اس سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کیا جائے تاکہ اگر یہ شہری کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ورنہ اسے ایرانی حکام کے حوالے کیا جائے۔

مزید :

لاہور -