فورسز کی راجن پور میں بڑی کارروائی،37فرار ی پکڑے گئے،بارودی مواد برآمد

فورسز کی راجن پور میں بڑی کارروائی،37فرار ی پکڑے گئے،بارودی مواد برآمد
فورسز کی راجن پور میں بڑی کارروائی،37فرار ی پکڑے گئے،بارودی مواد برآمد

  

راجن پور(مانیٹرنگ ڈیسک) راجن پور میں سیکیورٹی فورسز نے فراریوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے سینتیس فراریوں کو گرفتار کرلیا،چالیس خواتین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے راجن پور کے ٹرائبل ایریا میں فراریوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے، ہیلی کاپٹر سے شیلنگ بھی کی گئی،کارروائی میں 37فراری پکڑے گئے ان کے قبضے سے 36کلو گرام دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے چالیس خواتین اور بچوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -