مائیکرو ویو اوون میں پلاسٹک بیگ کااستعمال کینسر کا باعث بن سکتا ہے، برطانوی ماہرین صحت

مائیکرو ویو اوون میں پلاسٹک بیگ کااستعمال کینسر کا باعث بن سکتا ہے، برطانوی ...
مائیکرو ویو اوون میں پلاسٹک بیگ کااستعمال کینسر کا باعث بن سکتا ہے، برطانوی ماہرین صحت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی) برطانوی ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ مائیکرو ویو اوون میں پلاسٹک بیگ استعمال کرنا کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔برطانوی یونیورسٹی آف ایسٹ انجلیا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکروویواوون میں کھانا گرم کرنے کے لیے جو پلاسٹک بیگ استعمال کرتے ہیں اس میں کینسر کا باعث بننے والے زہریلے مادے ہوتے ہیں۔

بھارتیوں نے اپنے ہی طیاروں کے ملبے کو 1965کی جنگ میں تباہ ہونے والے پاکستانی جہاز قراردیدیا، دنیا بھر میں جگ ہنسائی

کھانا گرم ہونے کے ساتھ ساتھ پلاسٹک سے یہ زہریلے مادے کھانے میں شامل ہو کر جسم میں چلے جاتے ہیں جس سے کینسر میں مبتلا ہونے کا امکان کئی گنا بڑھ جاتا ہے یہ مادے آدمی کے نظام انہضام اور قوت مدافعت دونوں پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب کرتے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جتنا زیادہ مائیکرو ویواوون استعمال کیا جاتا ہے، اتنا ہی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔مائیکرو ویواوون کی تابکار شعاعیںجن سے کھانا گرم ہوتا ہے، بھی انسانی صحت کے لیے مضر ہوتی ہیں ان تابکار شعاعوں کے ذریعے گرم ہونے والا کھانا کھانے سے ہماری سونے کی عادات اور توجہ کے ارتکازمیں بگاڑ آتا ہے اور توانائی کا لیول اورکھانوں میں وٹامن کی مقدار 50فیصد کم ہو جاتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -