دورہ بنگلہ دیش: انگلش بورڈ اور کھلاڑیوں میں ٹھن گئی

دورہ بنگلہ دیش: انگلش بورڈ اور کھلاڑیوں میں ٹھن گئی
دورہ بنگلہ دیش: انگلش بورڈ اور کھلاڑیوں میں ٹھن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) انگلینڈ کے دورہ بنگلہ د یش کیلئے انگلش بورڈ مینجمنٹ اور کھلاڑیوں میں ٹھن گئی ہے۔ کپتان مورگن سمیت متعدد کھلاڑی دورے پر جانے کیلئے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ ”کرک انفو“ کے مطابق ون ڈے کیلئے انگلش کپتان این مورگن ماضی کے تلخ تجربوں کے پیش نظر اس دورے پر نہیں جانا چاہتے۔ ان کے ساتھ کئی کھلاڑی بھی ہیں جو اس دورے کیلئے تیار نہیں لیکن دوسری طرف انگلش بورڈ کے ڈائریکٹر اینڈریو سٹراس اس دورے کیلئے مکمل ٹیم بھجوانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی اس دورے پر نہیں جانا چاہتا وہ نہ جائے لیکن وہ یاد رکھے کہ اگر اس دورے پر نہ گیا تو اس کو مستقبل کیلئے بھی ٹیم میں شامل نہ کئے جانے کا فیصلہ ہوسکتا ہے۔ اس اعلان کے بعد ٹیم کے کئی کھلاڑی شش و پنج میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

مزید :

کھیل -