حفیظ کی ٹی ٹونٹی سے چھٹی، عمر اکمل سلیکٹرز کو پھر یاد آگئے

حفیظ کی ٹی ٹونٹی سے چھٹی، عمر اکمل سلیکٹرز کو پھر یاد آگئے
حفیظ کی ٹی ٹونٹی سے چھٹی، عمر اکمل سلیکٹرز کو پھر یاد آگئے

  


لاہور (ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی چیمیئن ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز کی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے عمر اکمل کی واپسی ہوئی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز رواں ماہ کے اواخر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے سکواڈ میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے عماد بٹ کو بغیر کوئی میچ کھلائے ہی قومی ٹیم سے باہر کردیا ہے جبکہ عمر اکمل، رومان رئیس اور سعد نسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ خراب ڈسپلن کی وجہ سے اپنی جگہ گنوانے والے عمر اکمل کی نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر سکواڈ کا حصہ بنایاگیا ہے جہاں وہ پانچ میچوں میں ایک سنچری کی مدد سے 304 رنز بناچکے ہیں۔ آل راﺅنڈر شاہد آفریدی اور محمد حفیظ ایک بار پھر سکواڈ میں جگہ نہ بناسکے۔

اعتماد کا اظہار کرنے پر سلیکٹرز کا شکریہ، قومی ٹیم میں جگہ ملنے سے سخت محنت کا صلہ مل گیا: رومان رئیس

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پاکستان کا 15رکنی سکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان)، خالد لطیف، شرجیل خان، شعیب ملک، محمد رضوان، بابر اعظم، محمد نواز، عمر اکمل، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، سہیل تنویر، سعد نسیم، رومان رئیس شامل ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 23 ستمبر کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ اگلے دن دونوں ٹیمیں اسی گراﺅنڈ پر پھر نبردآزماہوں گی۔ سیریز کا آخری میچ 27 ستمبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...