والٹن ایئرپورٹ پر تربیتی طیارہ ٹیک آف سے قبل پھسل گیا، پائلٹ محفوظ

والٹن ایئرپورٹ پر تربیتی طیارہ ٹیک آف سے قبل پھسل گیا، پائلٹ محفوظ
والٹن ایئرپورٹ پر تربیتی طیارہ ٹیک آف سے قبل پھسل گیا، پائلٹ محفوظ

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) والٹن ایئر پورٹ پر تربیتی طیارہ ٹیک آف سے قبل پھسل گیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا

ایکسپریس نیوز کے مطابق والٹن ایئر پورٹ پر تربیتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ، ٹیک آف سے زراپہلے رن وے پر پھسل گیا تاہم پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو حادثے سے بچا لیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پھسلنے کی وجہ سے طیارے کو معمولی نقصان پہنچا ہے جس کے پیش نظر طیارے کو پرواز سے روک دیا گیا ۔ واقعے کے بعد ایئرپورٹ حکام نے رن وے کا معائنہ شروع کر دیا ہے اور طیارے کی مرمت جاری ہے تاہم ابھی تک طیارہ پھسلنے کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ۔

مزید :

لاہور -