وزیر اعظم نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

وزیر اعظم نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
وزیر اعظم نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف نے ایل پی جی کی قیمت میں گزشتہ کچھ دنوں میں مسلسل اضافے کا نوٹس لے لیا ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ایل پی جی مافیہ کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسلسل اضافے پر وزیر اعظم نے نوٹس لیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بلا جواز اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ وزارت پیٹرولیم ہفتے میں تین مرتبہ ایل پی جی کی قیمتو ں میں اضافے کا نوٹس لے ۔واضح رہے کہ ایل پی جی مافیا کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے میں ایل پی جی کی قیمت میں 25روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد ایل پی جی 65روپے سے بڑھ کر 90روپے فی کلو ہو گئی ہے ۔

ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے مزید اضافہ کر دیا گیا

مزید : بزنس