یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کا فائنل کل کھیلا جائیگا

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کا فائنل کل کھیلا جائیگا
یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کا فائنل کل کھیلا جائیگا

  


نیویارک (اے پی پی) سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کا فائنل کل بروز اتوار کو کھیلا جائیگا۔ جرمنی کی انجلیق کربر اور جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکووا فائنل میں ٹائٹل کے حصول کےلئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ اس سے قبل جرمنی کی انجلیق کربر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی کو سٹریٹ سیٹس میں مات دیکر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ جمہوریہ چیک کی کرولینا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کی عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کو سٹریٹ سیٹس میں اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کےلئے کوالفائی کرلیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے فائنل میں کامیابی کےلئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل کانٹے دار ہوگا۔

مزید : کھیل