کلرک کا بیٹا سکالر شپ پر کیمبرج سے پی ایچ ڈی کیلئے منتخب

کلرک کا بیٹا سکالر شپ پر کیمبرج سے پی ایچ ڈی کیلئے منتخب
کلرک کا بیٹا سکالر شپ پر کیمبرج سے پی ایچ ڈی کیلئے منتخب

  


لاہور (ویب ڈیسک) چیف منسٹرز چائنیز لینگوئج سکالر شپ پروگرام کے تحت چینی زبان سیکھنے کیلئے بیجنگ اور شہباز شریف میرٹ سکالر شپ پروگرام کے تحت پی ایچ ڈی کیلئے بیرون ملک جانے والے طلبا وطالبات نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ سکالر شپ پر کیمبرج یونیورسٹی جانے والے طالبعلم فرحان جاوید نے بتایا کہ میرا تعلق جہلم کے مڈل کلاس گھرانے سے ہے اور میرے والد ڈی سی او آفس میں جونیئر کلرک ہیں۔ میں نے انتہائی مشکل حالات میں تعلیم حاصل کی اور مجھے بے پناہ خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مجھے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے بہت بڑا موقع فراہم کیا ہے اور یہ انتخاب میرٹ پر ہوا ہے۔ بلا شبہ شہباز شریف ایک ویژنری لیڈر ہیں اور میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انشاءاللہ میں پی ایچ ڈی کرکے وطن واپس آﺅں گا اور وطن کی خدمت کروں گا۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

چینی زبان سیکھنے کے لئے چین جانے والی طالبہ شہربانو نے کہا کہ میرا تعلق لاہور سے ہے اور میرا انتخاب تحریری امتحان کے بعد صرف اور صرف میرٹ پر ہوا ہے، میری کوئی سفارش نہ تھی۔ میں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے صوبے میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ چینی زبان سیکھنے کے لئے چین جانے والے طالبعلم اویس اکرم نے کہا کہ میری کوئی سفارش نہ تھی اور اس کے باوجود پنجاب حکومت نے میرٹ اور انتہائی شفاف طریقے سے میرا چین جانے کے لئے انتخاب کیا۔ یہ ایسا قدم ہے جس کے اثرات مستقبل پر پڑیں گے اور نئی نسل شہباز شریف کی ممنون رہے گی۔

چین کے قونصل جنرل یوبورن نے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کو اپنا بھائی قرار دیتے ہوئے ہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ ویژنری لیڈر ہیں اور ان کے کام کرنے کی رفتار غیر معمولی ہے۔ یہ نہ صرف خود دن رات کام کرتے ہیں بلکہ دوسروں کیلئے بھی رول ماڈل ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس