قندیل بلوچ قتل کیس کا چالان مکمل ، عید کے بعد عدالت میں پیش ہو گا : ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر

قندیل بلوچ قتل کیس کا چالان مکمل ، عید کے بعد عدالت میں پیش ہو گا : ڈسٹرکٹ پبلک ...
قندیل بلوچ قتل کیس کا چالان مکمل ، عید کے بعد عدالت میں پیش ہو گا : ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )قندیل بلوچ قتل کیس کا چالان مکمل کر لیا گیا ۔

ایکسپریس نیو ز کے مطابق پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس کا چالان مکمل کر لیا ہے جسے جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکا ہے ، چالان مکمل کر لیا گیا ہے جسے عید کے بعدعدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چالان پیش ہونے کے بعد قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کی کوشش کریں گے ۔

مزید :

ملتان -