اومان انڈر 18 ہاکی ٹیم 15 ستمبر کو پاکستان آئے گی

اومان انڈر 18 ہاکی ٹیم 15 ستمبر کو پاکستان آئے گی
اومان انڈر 18 ہاکی ٹیم 15 ستمبر کو پاکستان آئے گی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اومان کی انڈر 18 ہاکی ٹیم ہاکی سیریز کھیلنے کیلئے 15 ستمبر کو پاکستان آئے گی اور انڈر 18 ایشیاءکپ کی تیاری کیلئے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے ساتھ سیریز کھیلے گی۔ انڈر 18 ایشیاءکپ 24 سے 30 ستمبر سے بنگلہ دیش میں منعقد ہو گا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مہمان ٹیم پاکستان جونیئر ٹیم کے ساتھ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں میچز کھیلے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری شہباز سینئر نے نجی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اومان کی جونیئر ٹیم کو پاکستان بلانے کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ایک عرصے بعد پاکستانی شائقین ملک میں ہاکی کا بین الاقوامی میچ دیکھ سکیں گے۔ اس طرح کے میچوں کی میزبانی سے پاکستان میں نوجوان ہاکی کے کھیل کی جانب متوجہ ہوں گے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مہمان ٹیم پہلا میچ 16 ستمبر کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی اور 20 ستمبر کو سیریز کا آخری میچ ہو گا۔ حکام کے مطابق پہلا اور تیسرا میچ دوپہر ساڑھے چار بجے شروع ہوگا جبکہ دوسر اور چوتھا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جو 8 بجے شروع ہو گا۔

مزید : کھیل