بورےو الا: محنت کش کی بیوی اغواء، 5بااثر افراد کی ڈیرے پر لے جا کر اجتماعی زیادتی

بورےو الا: محنت کش کی بیوی اغواء، 5بااثر افراد کی ڈیرے پر لے جا کر اجتماعی ...
بورےو الا: محنت کش کی بیوی اغواء، 5بااثر افراد کی ڈیرے پر لے جا کر اجتماعی زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورے والا (ویب ڈیسک) شراب کے نشہ میں دھت 5 بااثر افراد غریب محنت کش کی بیوی کو اغواءکرکے ڈیرہ پر لیجاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ تھانہ گگومنڈی پولیس نے کارروائی کی بجائے ان پر ڈکیتی کا الزام عائد کرکے تھانے سے بھگادیا۔ عدالت کے حکم پر متاثرہ خاتون طبی معائنہ کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچ گئی۔

روزنامہ خبریں کے مطابق عارف والا این بلاک کے رہائشی محنت کش محمد لطیف کی بیوی نازیہ بی بی اپنی بہن کو عید دینے کے لئے ویگن پر سوار ہوکر وہاڑی جا رہی تھی کہ اڈا کوارٹر کے قریب 215 ای بی والے موڑ پر ویگن خراب ہوگئی اور وہ بس کے انتظارمیں سڑک پر کھڑی تھی کہ کار میں سوار 4افراد آئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر اسے زبردستی کار میں بٹھالیا اور اغواءکرکے نواحی گاﺅں 173 ای بی میں ایک ویران ڈیرہ پر لے گئے جہاں انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شراب کے نشہ میں دھت ہوکر خاتون کو انتہائی سفاکی سے جنسی درندگی کا نشانہ بنانا شروع کردیا ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
خاتون نے واشروم جانے کا بہانہ بنا کر ملزمان کے موبائل نمبر سے اپنے خاوند کو اطلاع کردی، چند گھنٹوں بعد جب اس کا خاوند لطیف اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ تلاش کرتا ہوا اس ڈیرے پر پہنچا تو ملزمان نے انہیں دیکھتے ہی پکڑ کر انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر وہاں سے بھاگ جانے پر مجبور کردیا۔ اسی دوران خاتون موقع پر وہاں سے جان چھڑا کر نکل آئی اور تھانے آکر پولیس کو سارا واقعہ سنایا لیکن پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے میڈیکل ڈاکٹ جاری کرنے کی بجائے اس پر الزام عائد کیا کہ وہ ڈکیتی کرنے وہاں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گئی تھی جس پر اس نے عدالت میں درخواست دے دی۔ عدالت کے حکم پر وہ طبی معائنہ کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچ گئی لیکن تاحال اس کا طبی معائنہ نہیں ہوسکا اور پولیس کی طرف سے بھی کوئی کارروائی سامنے نہیں آسکی اس سلسلہ میں جب ایس ایچ او تھانہ گگومنڈی چوہدری عبدالمجید سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ خاتون نے اس واقعہ کے متعلق 15 پر بھی کال کی تھی اور اسے کارروائی کے لئے تھانے بلوایا تھا لیکن متعدد بار رابطہ کے باوجود ابھی تک اس کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی جونہی ہمیں درخواست موصول ہوگی ہم کارروائی کریں گے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
خاتون نے جو الزامات پولیس پر عائد کئے ہیں وہ بے بنیاد ہے اس واقعہ کے متعلق جب ملزمان کے ایک ساتھی محمد امجد عرف بگی سے رابطہ کیا گیا تو اس نے بتایا کہ اس واقعہ کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خاتونا پنے خاوند اور دیگر ساتھیوں سے مل کر جن میں ایک پولیس کا رضا کار بھی شامل ہے شریف لوگوں کو بلیک میل کرنے کے لئے ان سے رابطہ کرتے ہیں اور من گھڑت کہانی بنا کر سادہ لوح افراد کو پیسوں کی خاطر بلیک میل کرتے ہیں۔ اس نے الزام عائد کیا کہ خاتون عارف والا میں جسم فروشی کا دھندہ کرتی ہے اور قبل ازیں بھی کئی لوگوں کو اسی طرح بلیک میل کرچکی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -