بھارت میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضہ سے زیادتی پر پاکستانی ڈاکٹر گرفتار

بھارت میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضہ سے زیادتی پر پاکستانی ڈاکٹر گرفتار
بھارت میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضہ سے زیادتی پر پاکستانی ڈاکٹر گرفتار

  

احمد آباد (ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست گجرات میں ایک ڈاکٹر کو ڈینگی سے متاثرہ مریضہ کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کرنے پر گرفتار کرلیاگیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ احمد آباد کے ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل ایک 21 سالہ لڑکی کو ڈاکٹر نے مبینہ طور پر ریپ کیا۔ اسی ہسپتال کے عملے کے ایک اور رکن کو ڈاکٹر کے اس جرم میں معاونت کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا ہے۔

”انجلینا جولی“ داعش کے حملے میں ہلاک

اپالو ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں پولیس سے مکمل طور پر تعاون کررہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے لڑکی کو بے ہوشی کی دوا دے کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ بھارت کے ایک ٹی وی چینل نے ہسپتال کے ڈاکٹر سندیپ جوشی سے بات کی جس میں ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ کیونکہ ابھی تفتیش جاری ہے اس لئے ان کا اس واقعہ پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق اس ڈاکٹر کا تعلق پاکستان سے ہے جو ایک طویل المیعاد ویزہ پر بھارت میں کام کررہا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -