پنجاب میں بچوں کی 9موذی امراض کی ویکسینوں پر ٹیکس عائد

پنجاب میں بچوں کی 9موذی امراض کی ویکسینوں پر ٹیکس عائد
پنجاب میں بچوں کی 9موذی امراض کی ویکسینوں پر ٹیکس عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبہ بھر میں کم عمر بچوں کو پلائی جانے والی 9 موذی بیماریوں کی ویکسین پر باقاعدہ ٹیکس لگادیا ہے جس سے محکمہ ہیلتھ کے افسران کی بھی چیخیں نکل گئین ہیں۔ انہوں نے اس ٹیکس کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ پولیو، خناق، جزام، کالی کھانسی، خسرہ، ٹی بی، چیچک، ڈینگی جیسی موذی بیماریوں کی ویکسین اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے بطور امداد فراہم کرتے ہیں جن پر پنجاب ریونیواتھارٹی نے 0.09 فیصد ٹیکس لگا دیا، یہ مفت ویکسین مکل بھر میں بچوں کو پیدائش سے لے کر پانچ سال تک مسلسل پلائی جاتی ہے۔

ان میں مختلف حفاظتی ٹیکے بھی شامل ہیں جو بچوں کو پیدائش سے لے کر 6 سال کی عمر تک لگائے جاتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ شدید مالی بحران اور فنڈز کی قلت کے باعث کیا ہے۔ محکمہ ہیلتھ پنجاب کے تمام اعلیٰ افسران نے اس ٹیکس پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کی سفارش کی ہے جسے پنجاب حکومت نے سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی -