محکمہ جنگلی حیات سندھ کی ڈیفنس میں کارروائی، 700 زندہ کچھوے اور گوشت برآمد، 11 افراد گرفتار

محکمہ جنگلی حیات سندھ کی ڈیفنس میں کارروائی، 700 زندہ کچھوے اور گوشت برآمد، 11 ...
محکمہ جنگلی حیات سندھ کی ڈیفنس میں کارروائی، 700 زندہ کچھوے اور گوشت برآمد، 11 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ جنگلی حیات سندھ اور گزری پولیس نے ڈیفنس فیز 6 میں کارروائی کے دوران ایک بنگلے سے 700 زندہ کچھوے اور ان کا گوشت برآمد کر کے 11 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
محکمہ جنگلی حیات سندھ کی چھاپہ مار ٹیم کے سربراہ محمد عظیم کچیلو نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک گروہ نے غیر قانونی طور پر بڑی تعداد میں نایاب کچھوے چھپا رکھے ہیں اور وہ انہیں ملائیشیا سمگل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 3 چینی شہری، 7 پاکستانی اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
برآمد ہونے والے کچھوﺅں کا وزن آدھے کلو سے 10 کلو تک ہے جنہیں محکمہ جنگلی حیات سندھ کے دفتر میں منتقل ک دیا گیا ہے۔ گرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جائے گی اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اپریل میں بھی محکمہ جنگلی حیات سندھ نے نادرن بائی پاس میں سپر ہائی وے کے قریب کارروائی کےدوران 170 نایاب کچھوے برآمد کئے تھے لیکن بدقسمتی سے ان میں سے 11 کچھوے دم گھٹنے کے باعث مر گئے تھے کیونکہ انہیں گندم کی بوریوں میں رکھا گیا تھا جبکہ برآمد ہونے والے کچھوﺅں کو کینجھر جھیل میں چھوڑ دیا گیا تھا۔

مزید :

کراچی -