گارڈین عدالت میں بچوں کی ملاقات کے لیے آنے والا جوڑا اور رشتہ دارآپس میں گھتم گتھاہو گئے

گارڈین عدالت میں بچوں کی ملاقات کے لیے آنے والا جوڑا اور رشتہ دارآپس میں گھتم ...
گارڈین عدالت میں بچوں کی ملاقات کے لیے آنے والا جوڑا اور رشتہ دارآپس میں گھتم گتھاہو گئے

  


لاہور(اے پی پی )لاہور کی گارڈین عدالت میں بچوں کی ملاقات کے لیے آنے والا جوڑا اور رشتہ دارآپس میں گھتم گھتا ہو گئے۔والدین اور رشتہ داروں کو دست و گریباں دیکھ کرچاروں بچوں نے رو رو کر برا حال کر لیا۔لاہور کی گارڈین جج شازیہ محبوب نے کیس کی سماعت کی. پنجاب کے ایک دیہات دوگیج گاوں کے رہائشی نعیم صابری نے عید پر اپنے بچوں سے ملاقات کے لیے گارڈین عدالت سے رجوع کر رکھا تھا.

وہ 2 چیزیں جو پاکستانیوں کو کھانے میں بے حد پسند ہیں اگر اکٹھی کھائی جائیں تو کبھی کینسر کا شکار نہ ہوں گے، جدید تحقیق میں سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ جان کر پاکستانیوں کو بے حد خوشی ہوگی

عدالت نے شہری کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے بچوں سے ملاقات کی اجازت دے دی.عدالتی حکم پر نعیم صابری کمرہ عدالت کے باہر اپنے بچوں سے ملاقات کرنے لگا تو بچوں کے ماموں نے اس پر حملہ کر دیا.اسی دوران موقع پر موجود دونوں فریقین کے رشتہ دار ایک دوسرے سے گتھم گھتا ہو گئے.جس پرگارڈین جج نے پولیس کی بھاری نفری عدالت کے باہر طلب کر لی.پولیس کی مداخلت پر دونوں فریقین لڑائی جھگڑے کے بعد عدالت سے روانہ ہو گئے.والدین اور رشتہ داروں کو دست و گریباں دیکھ کر چاروں بچے فہیم ،صغیر،نورین اور زینب دھاڑیں مار کر روتے رہے۔

مزید : لاہور