ساڑھے 3برس کے دوران ملکی ذرائع ابلاغ کو 10 ارب 5 کروڑ روپے سے زائد کے سرکاری اشتہارات دئیے گئے: پرویز رشید

ساڑھے 3برس کے دوران ملکی ذرائع ابلاغ کو 10 ارب 5 کروڑ روپے سے زائد کے سرکاری ...
ساڑھے 3برس کے دوران ملکی ذرائع ابلاغ کو 10 ارب 5 کروڑ روپے سے زائد کے سرکاری اشتہارات دئیے گئے: پرویز رشید

  

اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ مارچ 2013ءسے 31 جولائی 2016ءکے دوران اخبارات، رسائل و جرائد کو سات ارب 28 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ الیکٹرانک میڈیا کو دو ارب 77 کروڑ 50 لاکھ روپے کے سرکاری اشتہارات دئیے گئے ہیں۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران صاحبزادہ طارق اللہ کے سوال کے جواب میں وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے بتایا گیا کہ علاقائی اخبارات کے لئے اشتہارات میں 25 فیصد کوٹہ مختص ہے، مارچ 2013ءسے 31 جولائی 2016ءکے دوران اخبارات، رسائل و جرائد کو سات ارب 28 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ اس دوران الیکٹرانک میڈیا کو دو ارب 77 کروڑ 50 لاکھ روپے کے سرکاری اشتہارات دئیے گئے ہیں۔

عید کے بعد پنجاب میں بڑآپریشن، رینجرز تعیناتی کی سمری آگئی

عبدالرشید گوڈیل کے سوال کے جاب میں بتایا گیا کہ جس جس وزارت نے اشتہار دئیے ہیں ان کا ریکارڈ لائبریری میں رکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سنٹرل میڈیا لسٹ پر موجود اخبارات اور میڈیا کو ہی اشتہارات دئیے جاتے ہیں جس کا باضابطہ آڈٹ کرایا جاتا ہے۔ فرحانہ قمر کے سوالات کے جواب میں مریم اورنگیز نے بتایا کہ صحافیوں کی سلامتی اور تحفظ کے لئے صحافیوں کو تربیت دی جارہی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -