متحدہ قومی موومنٹ عید الضحیٰ کے موقع پر کئی سالوں بعد کراچی میں کھالیں جمع نہیں کرے گی

متحدہ قومی موومنٹ عید الضحیٰ کے موقع پر کئی سالوں بعد کراچی میں کھالیں جمع ...
متحدہ قومی موومنٹ عید الضحیٰ کے موقع پر کئی سالوں بعد کراچی میں کھالیں جمع نہیں کرے گی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں کئی سالوں بعد متحدہ قومی موومنٹ کھالیں جمع نہیں کرے گی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق لیدر مارکیٹ ذرائع کاکہناہے کئی دہائیوں بعد اس مرتبہ عید الضحیٰ پر ایم کیو ایم کی جانب سے کھالوں کا ٹینڈر موصول نہیں ہوا ہے ۔ان کاکہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ عید قربان کے موقع پر شہر سے ایک لاکھ کھالیں جمع کیا کرتی تھی ۔ادھر پاک سر زمین پارٹی نے بھی کھالیں جمع کرنے کا اعلان نہیں کیا ۔امید کی جا رہی ہے کہ اس مرتبہ عید الضحیٰ پر ایم کیو ایم کی جانب سے کھالیں جمع نہ کرنے کے باعث مدارس اور مساجد میں بڑی تعداد میں کھالیں جمع کی جائیں گی۔

تازہ ٹماٹر کا رس کینسر سے محفوظ،وزن کم کرنے میں مفید ہے :ماہرین

مزید :

کراچی -