سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقے میں کومبنگ آپریشن ،8دہشتگرد ہلاک ، ایک جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقے میں کومبنگ آپریشن ...
سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقے میں کومبنگ آپریشن ،8دہشتگرد ہلاک ، ایک جوان شہید

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقے پر کومبنگ آپریشن میں 8دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ کارروائی میں ایک جوان بھی شہید ہوا۔کارروائی کے دوران  متعدد دہشت گردوں اور فراریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور پنجاب کے سرحدی علاقے گیانداری میں کومبنگ آپریشن کیا ۔ اس دوران فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے ایک جوان شہید ہوگیا جبکہ آٹھ دہشتگرد بھی مارے گئے۔ اس دوران  متعدد فراریوں اور دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بھی برآمد ہوا ہے ۔

فورسز کی راجن پور میں بڑی کارروائی،37فرار ی پکڑے گئے،بارودی مواد برآمد

مزید : قومی /اہم خبریں