خواتین ڈاکٹرز کو بلیک میل کرنے والے ملزم کے کیس کی سماعت ،ملزم کی وجہ سےدرجنوں خواتین نے ڈاکٹری چھوڑ دی ،متعدد کے رشتے ٹوٹ گئے: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

خواتین ڈاکٹرز کو بلیک میل کرنے والے ملزم کے کیس کی سماعت ،ملزم کی وجہ ...
 خواتین ڈاکٹرز کو بلیک میل کرنے والے ملزم کے کیس کی سماعت ،ملزم کی وجہ سےدرجنوں خواتین نے ڈاکٹری چھوڑ دی ،متعدد کے رشتے ٹوٹ گئے: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

  

لاہور(اے پی پی )انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے دو سو سے زائد خواتین ڈاکٹروں کو بلیک میل کرنے کے مقدمے کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری محمد اعظم نے کیس کی سماعت کی ۔ ہفتہ کے روزتھانہ گوالمنڈی پولیس نے ملزم عبدالوہاب علوی کو ہتھکڑیاں لگا کر سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔

کویت بلوچستان میں آئل ریفائنری کے قیام کیلئے سرمایہ کاری کا خواہاں،پاکستان نے کیا جواب دیا؟تفصیلات کیلئے کلک کریں

پولیس کے سب انسپکٹر نوید،کانسٹیبل عابد اور کانسٹیبل ارباب سمیت چار گواہوہان کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے گزشتہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ ملزم عبدالوہاب علوی نے فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے خواتین ڈاکٹروں کو ہراساں کیا جس کے باعث درجنوں خواتین ڈاکٹری کا پیشہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئیں۔ملزم کی نازیبا حرکات کی بناءپر کئی خواتین ڈاکٹرز کے رشتے ٹوٹ گئے جبکہ ملزم ڈاکٹر ز کو بلیک میل کر کے بھتہ بھی وصول کرتا رہا۔

پرانی انار کلی میں ناچنے والی لڑکیوں کے بارے میں افسوسناک خبرآگئی ، ویڈیو بھی ہٹادی گئی،تفصیلات کیلئے کلک کریں

ملزم نے خواتین ڈاکٹرز کی جعلی ویڈیو ز بنائی اور انہیں بلیک میل کیا،ملزم کا موبائل ڈیٹا ریکارڈ کا حصہ ہے جبکہ ملزم سے میموری کارڈز بھی برآمد کئے جا چکے ہیں.عدالتی حکم کے باوجود تفتیشی افسر نے لیپ ٹاپ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا۔ملزم نے عدالت میں موقف اختیار کر رکھا ہے کہ پولیس نے میڈیا کے دباو پر اسکے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات عائد کر رکھی ہیں۔استغاثہ کے چاروں گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہونے کی بناءپر عدالت نے کیس کی مزید سماعت انیس ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

مزید :

لاہور -