سانحہ کوئٹہ:لواحقین کی امداد کیلئے لاہورہائیکورٹ کی جانب سے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو 79 لاکھ روپے کا چیک دیدیاگیا

سانحہ کوئٹہ:لواحقین کی امداد کیلئے لاہورہائیکورٹ کی جانب سے چیف جسٹس ...
سانحہ کوئٹہ:لواحقین کی امداد کیلئے لاہورہائیکورٹ کی جانب سے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو 79 لاکھ روپے کا چیک دیدیاگیا

  


لاہور(اے پی پی )لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کو سانحہ کوئٹہ کے شہدا کے لیے 79 لاکھ روپے کا چیک دے دیا گیا۔رجسٹرارلاہور ہائیکورٹ سید خورشید انور رضوی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور ججز کی جانب سے79لاکھ روپے کا چیک چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس نور محمد مسکانی کو دیا۔

بلوچستان سے اغوا ہونے والے بچوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے،تفصیلات کیلئے کلک کریں

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر عدالت عالیہ لاہور کے ججز،ضلعی عدلیہ کے جج صاحبان اور پنجاب کی عدلیہ کے عملے نے سانحہ کوئٹہ کے شہداءکےلئے اعلان کردہ رقم کےلئے فنڈز فراہم کئے۔ججز اور عملے کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ رقم سانحہ شہداءکے لواحقین کو دی جائے گی۔

مزید : لاہور