فلاحی ذمہ داریاں اللہ کے سپرد کر تے ہیں ،اس سال کھالیں جمع نہیں کریں گے : فاروق ستار

فلاحی ذمہ داریاں اللہ کے سپرد کر تے ہیں ،اس سال کھالیں جمع نہیں کریں گے : ...
فلاحی ذمہ داریاں اللہ کے سپرد کر تے ہیں ،اس سال کھالیں جمع نہیں کریں گے : فاروق ستار

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے اس سال قربانی کی کھالیں جمع نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ کو کھالیں دینے والے اس بار فیصل ایدھی کو کھالیں دیں۔’’شہر کا میئر لوگوں میں ہونا چاہئیے ، عید سے قبل وسیم اختر کو پے رول پر رہا کیا جائے ‘‘۔

کراچی میں نسرین جلیل  کے ہمراہ  نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پر کھالیں چھیننے کا الزام لگایا جاتا ہے ،گزشتہ سال ہمیں زکواة اور فطرہ جمع کرنے نہیں دیا گیا،ہمارا کوئی کارکن کھالیں جمع کرنے کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے گا ،اپنے کارکنوں کی دوبارہ چھان بین کریں گے ، ہماری فلاحی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، ایم کیو ایم نے ہمیشہ متاثرین کی مدد کی تاہم اب فلاحی ذمہ داریاں اور سرگرمیاں اللہ کے سپرد کررہے ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

رواں سال فلاحی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ مخیر حضرات سے ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے چلانے کی درخواست کریں گے ،ہم دوسرے اداروں کو فلاحی کاموں کیلئے کھلا راستہ دے رہے ہیں ۔

حدمت خلق نے سیلاب اور زلزلہ متاثرین تک مدد کی جبکہ بیرونی ممالک میں پیش آنے والی قدرتی آفات میں بھی حصہ لیا مگر اس وقت خدمت خلق فاؤنڈیشن کے بینک اکاؤنٹ سب سے نچلی سطح پر ہیں اور بری طرح متاثر ہیں ۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 1998میں اے پی ایم ایس اور اسی کے ساتھ خدمت خلق کمیٹی قائم کی گئی ۔

مزید : کراچی