کچھ پاکستانی کھلاڑی بہت خطرناک اور اپنی موجودہ رینکنگ سے کہیں بہتر ہیں: کرس ووکس

کچھ پاکستانی کھلاڑی بہت خطرناک اور اپنی موجودہ رینکنگ سے کہیں بہتر ہیں: کرس ...
کچھ پاکستانی کھلاڑی بہت خطرناک اور اپنی موجودہ رینکنگ سے کہیں بہتر ہیں: کرس ووکس

  

لند ن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی فاسٹ باﺅلر کرکٹ ووکس نے کہا ہے کہ کچھ پاکستانی کھلاڑی بہت خطرناک ہیں اور ایسی ٹیم کے حق نہیں نہیں ہیں جو ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں نچلے نمبر پر ہو۔ کرس ووکس نے کہا کہ ”کارڈیف میں کھیلے گئے پانچویں میچ میں پاکستانی ٹیم ہم سے اچھا کھیلی اور جیت کی حقدار بھی تھی لیکن اس کے باوجود ہم نے بہت زبردست طریقے سے سیریز میں فتح حاصل کی“۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ ”اگرچہ پاکستان ٹیم رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے لیکن اس کے پاس ابھی بھی کچھ خطرناک کھلاڑی موجود ہیں جو اپنی موجودہ رینکنگ سے کہیں بہتر ہیں۔“ 27 سالہ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کی شدید خواہشمند تھی لیکن 4-1 کا نتیجہ بھی زبردست ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ون ڈے سیریز زبردست رہی، وائٹ واش کرنے کی ہمیں بہت خواہش تھی لیکن ہم 4-1 سے سیریز کی جیت کا کریڈٹ بہرحال لینا چاہیں گے۔“

کرس ووکس نے کہا کہ ”پاکستان ٹیم کے ٹور کے آٰخری 2 میچ ہارنا بدقسمتی تھی ۔ آخری ون ڈے اور ٹی 20 میچ میں نتائج وہ نہ رہے جو سوچے گئے تھے لیکن اس کا کریڈٹ پاکستانی ٹیم کو جاتا ہے۔ وہ اچھی ٹیم ہے اور انہوں نے اچھا کم بیک کیا اور اپنا ٹور اچھے انداز میں ختم کیا اور وہ اس سے پراعتماد ہو سکتے ہیں“۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ٹیسٹ سیریز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے برطانوی گیند باز کا کہنا تھا کہ ”ہم نے ٹیسٹ سیریز 2-2 سے برابر کی لیکن وہ اس فارمیٹ میں نمبرون ٹیم ہے اور انہوں نے یہ دکھایا بھی کہ ایسا کیوں ہے۔ کسی بھی کنڈیشن میں وہ بہت زبردست ٹیم ہے“۔

مزید :

کھیل -