پی ایس ایکس میں مثبت رجحان ،100انڈیکس 40ہزار 330پوائنٹس پر بند

پی ایس ایکس میں مثبت رجحان ،100انڈیکس 40ہزار 330پوائنٹس پر بند
پی ایس ایکس میں مثبت رجحان ،100انڈیکس 40ہزار 330پوائنٹس پر بند

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اضافے کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 40ہزار 330پوائنٹس پر بند ہوا۔

پانامالیکس، پبلک اکائونٹس کمیٹی کے جائزہ اجلاس کا شیڈول جاری،طلبی کے باوجود اجلاس میں نہ آنے پر افسر گرفتار کئے جا سکتے ہیں

تفصیل کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں ہفتے کو مثبت رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس میں 193پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40ہزار 330پوائنٹس پر بند ہوا ۔کے ایس ای 100انڈیکس میں آج 20کروڑ 6لاکھ 17ہزار270شیئر ز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 10ارب 11کروڑ 41لاکھ 66ہزار 575روپے رہی ۔

پی ایس ایکس میں آج مجموعی طور پر 400کمپنیوں کے حصص کی خرید وفروخت ہوئی ۔کاروبار کے دوران 266کمپنیوں کے شیئر ز کی ویلیو میں اضافہ ، 133کمپنیوں کی شیئر ویلیو میں کمی اور 21کمپنیوں کے شیئرز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ۔

مزید : بزنس


loading...