نئی ٹی 20 رینکنگ جاری، گلین میکسویل آل راﺅنڈرز میں پہلی پوزیشن پر آ گئے، شرجیل خان اور خالد لطیف کی رینکنگ میں بہتری

نئی ٹی 20 رینکنگ جاری، گلین میکسویل آل راﺅنڈرز میں پہلی پوزیشن پر آ گئے، ...
نئی ٹی 20 رینکنگ جاری، گلین میکسویل آل راﺅنڈرز میں پہلی پوزیشن پر آ گئے، شرجیل خان اور خالد لطیف کی رینکنگ میں بہتری

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگز جاری کر دی ہیں جن کے مطابق انگلینڈ کے خلاف شاندار بلے بازی کرنے والے شرجیل خان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری آئی ہے جبکہ خالد لطیف کی رینکنگ میں 61 درجے بہتری آئی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بھارت کے ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ دوسرے، آسٹریلیا ہی کے میکسویل تیسرے، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل چوتھے، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسس پانچویں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چھٹے، انگلینڈ کے جو روٹ ساتویں، انگلینڈ ہی کے ایلکس ہیلز آٹھویں، افغانستان کے محمد شہزاد نویں اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل دسویں نمبرپر ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شرجیل خان رینکنگ میں 28 درجے ترقی کیساتھ 37 ویں نمبر پر اور خالد لطیف 61 درجے ترقی کے بعد 120 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

باﺅلرز کی فہرست میں پہلا نمبر ویسٹ انڈیز کے سیمیول بدری کا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دوسرے، بھارت کے جسپریت بمرا تیسرے، بھارت ہی کے ایشوین چوتھے، آسٹریلیا کے جیمز فالکنر پانچویں، جنوبی افریقہ کے کیل ایبٹ چھٹے، ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن ساتویں، پاکستان کے شاہد آفریدی آٹھویں، نیوزی لینڈ کے ایڈم میلنے نویں اور افغانستان کے محمد نبی دسویں نمبر پر ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

سری لنکا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گلین میکسویل آل راﺅنڈرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، تیسرے نمبر پر پاکستان کے شاہد آفریدی، چوتھے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے مارلن سیمیولز، افغانستان کے محمد نبی پانچویں نمبر پر، ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو چھٹے، جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی ساتویں، سری لنکا کے میتھیوز آٹھویں، یو اے ای کے بورین نویں اور افغانستان کے سمیع اللہ شنواری دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید :

کھیل -