جی بی ایل اے 6ضمنی انتخابات کے ابتدائی نتائج ، مسلم لیگ ن نے برتری حاصل کرلی

جی بی ایل اے 6ضمنی انتخابات کے ابتدائی نتائج ، مسلم لیگ ن نے برتری حاصل کرلی
جی بی ایل اے 6ضمنی انتخابات کے ابتدائی نتائج ، مسلم لیگ ن نے برتری حاصل کرلی

  

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 6ہنزہ میں ضمنی انتخابات میں اب تک سامنے آنیوالے غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کا امیدوار آزاد امیدوار سے آگے نکلتا دکھائی دے رہا ہے ، دونوں کے ووٹوں میں تقریباً200 کا فرق ہے ۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق مسلم لیگ ن کے شاہ سلیم 3684ووٹوں کیساتھ پہلے نمبر پر ہیںجبکہ  آزادامیدوار عبیداللہ بیگ 3486ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں  ۔اس خبر کے فائل ہونے تک 64 میں سے42پولنگ سٹیشنوں کے غیرسرکاری نتائج سامنے آسکے ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ حلقہ مسلم لیگ ن کے ایم ایل اے میر غضنفر کے استعفے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی جنہیں بعد میں گورنر بنایاگیا۔

مزید :

گلگت -