کرپشن مافیا کو پکڑلیا، عمران خان جس گلی سے گزریں، انہیں پتھرماریں:عابد شیرعلی

کرپشن مافیا کو پکڑلیا، عمران خان جس گلی سے گزریں، انہیں پتھرماریں:عابد ...
کرپشن مافیا کو پکڑلیا، عمران خان جس گلی سے گزریں، انہیں پتھرماریں:عابد شیرعلی

  

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کودھمکی دیدی اور اپنے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ عمران خان جس گلی سے گزریں ، کارکنان اُنہیں پتھر ماریںجبکہ وزیرداخلہ سے طالبہ کیا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ، نندی پور پاور پراجیکٹ کا بیک اپ ریکارڈ موجود ہے ، مافیا نے کرپشن کی کوشش کی لیکن ہم نے اس کرپشن مافیا کو پکڑلیا۔

نندی پور پراجیکٹ کے دورے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی کاکہناتھاکہ نندی پورپاور پراجیکٹ کی مشینوں کا معائنہ جاری ہے ، معاملے کی جڑتک جائیں گے ،یہ حقیقت ہے کہ ریکارڈ ضائع کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جلایانہیں گیا،دوٹیمیں جائزہ لے رہی ہیں، اس کی تحقیقات کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کررہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ پلانٹ کو انسپکشن کیلئے بند کیاگیا ، بند ہوجانے کی خبریں درست نہیں ، دوبارہ 27ستمبرکو فعال ہوجائے گا۔

’میری بیوی نے موبائل خریدا تو پھر فوراً ہی یہ کام شروع کردیا، اس لئے اُسے قتل ہی کردیا‘ شوہر نے پولیس سے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر عورت گھبراجائے

اے آروائے نیوز کے مطابق عابد شیرعلی کاکہناتھاکہ عمران خان عوام کے پاس جانے سے خوفزدہ ہیں کیونکہ خود بڑے ٹیکس چور ہیں ، 75ہزار روپے ٹیکس دینے والے کی آسائشیں کہاں سے پوری ہوتی ہیں؟اُنہوں نے کہاکہ عمران خان جس گلی سے گزریں ، نوازشریف کو چاہنے والے پتھرماریں ، کارکنان کے بھی اپنے جذبات ہیں ، ہم انہیں نہیں روک سکتے ۔

اُنہوں نے دعویٰ کیاکہ طاہرالقادری نے ماڈل ٹاﺅن میں 14لوگوں کو قتل کرایا، وزیرداخلہ سے مطالبہ کرتاہوں کہ طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔

روس میں دریا کا رنگ خونی ہو گیا،تحقیقات شروع, مگرکیوں ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

گوجرانوالہ -اہم خبریں -