پی آئی اے کی پرواز10گھنٹے تاخیر کا شکار ، مسافروں کا احتجاج

پی آئی اے کی پرواز10گھنٹے تاخیر کا شکار ، مسافروں کا احتجاج
پی آئی اے کی پرواز10گھنٹے تاخیر کا شکار ، مسافروں کا احتجاج

  

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت سے اسلام آباد جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز 10گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جس پر مسافروں نے احتجاج شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی کے 610کو ہفتہ کی صبح پونے 9بجے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونا تھی جو شام ساڑھے پانچ بجے تک روانہ نہ ہوسکی جس کی وجہ سے صبح سے ایئرپورٹ پر موجود مسافروں کا صبر جواب دے گیا اور احتجاج شروع کردیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کی وجہ سے پروازتاخیر کاشکار ہوئی ۔

مزید :

گلگت -