آپ کے کچن میں موجود وہ ایک قدرتی چیز جس کا ایک چمچ کھانا صحت کیلئے ایک گھنٹہ ورزش کے برابر ہے
نیویارک(نیوزدیسک)ورزش کرنے کے لئے انسان کو بہت زیادہ باقاعدہ ہونا پڑتا ہے اور آج کل کے مصروف ماحول میں ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم ورزش نہیں کرپاتے لیکن آپ کے کچن میں ہلدی کا صرف ایک چمچ کھانے سے آپ کو ایک گھنٹہ ورزش جتنا فائدہ ہوسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:مائیکرو ویو اوون میں پلاسٹک بیگ کااستعمال کینسر کا باعث بن سکتا ہے، برطانوی ماہرین صحت
ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر آپ ہلدی کھائیں گے تو آپ کو ورزش جتنا فائدہ ہوگا۔تحقیق میں 32خواتین کو تین گروہوں میں تقسیم کیاگیا،ایک گروپ کو ورزش، دوسرے کو ہلدی (کرکیومن)اور تیسرے کو کچھ نہ کرنے کا کہا گیا۔آٹھ ہفتوں کی اس تحقیق میں ہلدی والے گروہ کو روزانہ کی بنیاد پر 150ملی گرام ہلدی دی گئی اور انہیں اپنی روزمرہ کی عادات تبدیل نہ کرنے کا کہا گیا۔دوسرے گروہ کوتک مختلف ورزشیں جیسے سائیکل چلانااور چہل قدمی کا کہا گیا اور یہ روزانہ 30سے60منٹ تک یہ ورزشیں کرتی رہیں۔تحقیق کے اختتام پر دیکھا گیا کہ دونوں گروہوں کے خون میں ایک جیسی تبدیلی واقع ہوئی یعنی ورزش اور ہلدی والے گروہوں میں ایک جیسی تبدیلی دیکھی گئی۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ بھی اس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہی تو روزانہ کی بنیاد پر ہلدی کا ایک چمچ ضرور کھائیں کہ اس کی وجہ سے دل کی شریانیں مضبوط ہوں گی اور آپ کی صحت ٹھیک رہے گی۔آپ چاہیں تو ہلدی کو دودھ میں ملاکر پی سکتے ہیں کہ اس طرح یہ زودہضم ہوگی اور آپ کو کھانے میں زیادہ مشکل بھی پیش نہیں آئے گی۔