زبان کو اوپر والے دانتوں کے پیچھے اس طرح رکھ کر ایک منٹ تک سانس لے کر دیکھیں، جسم میں ایسی تبدیلی آئے گی کہ آپ اسے عادت ہی بنالیں گے

زبان کو اوپر والے دانتوں کے پیچھے اس طرح رکھ کر ایک منٹ تک سانس لے کر دیکھیں، ...
زبان کو اوپر والے دانتوں کے پیچھے اس طرح رکھ کر ایک منٹ تک سانس لے کر دیکھیں، جسم میں ایسی تبدیلی آئے گی کہ آپ اسے عادت ہی بنالیں گے

  

لندن(نیوزڈیسک) سانس لینے کی کچھ تراکیب ایسی ہوتی ہیں کہ ان کا صحت پر بہت خوشگوار اثر ہوتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی زبان کو اوپر والے دانتوں کے پیچھے اس طرح رکھ کر ایک منٹ تک سانس لیں گے تو آپ کو بہت پرسکون نیند آئے گی اور بے خوابی سے نجات ملے گی۔کچھ لوگ بے خوابی کا شکار ہوتے ہیں اور رات کو سونے کے لئے بھی ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس کا اپنا ایک نقصان ہے لیکن اگر آپ یہ عادت اپنائیں گے تو آپ کو پرسکون نیند ملے گی۔یہ تکنیک ڈاکٹر اینڈریو ویل نے دریافت کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے پرسکون نیند تو آئے گی ہی لیکن ساتھ ہی آپ کے ذہنی تناﺅ میں کمی واقع ہوگی اور جسم پرسکون رہے گا۔اپنی زبان کی نوک سے تالو کو چھوئیں اور اندرکو سانس کھینچیں اور زبان نیچے لاتے ہوئے سانس باہر نکالیں۔آج رات یہ طریقہ آزماکردیکھیں اور پرسکون نیند کا مزہ لیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -