روزانہ کھیرا کھاکر آپ صحت کے یہ 2انتہائی سنگین مسائل فوری حل کرسکتے ہیں

روزانہ کھیرا کھاکر آپ صحت کے یہ 2انتہائی سنگین مسائل فوری حل کرسکتے ہیں
روزانہ کھیرا کھاکر آپ صحت کے یہ 2انتہائی سنگین مسائل فوری حل کرسکتے ہیں

  

لندن(نیوزڈیسک) اگر آپ کو سینے کی جلن کے ساتھ سانسوں کی بدبو کا مسئنلہ درپیش ہے تو روزانہ کھیرا کھاکر آپ ان مسائل سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔کھیرے کے اندر یہ قدرتی طاقت موجود ہے کہ یہ آپ کے میٹابولزم کو تیز کرتے ہوئے جسم کی اضافی چربی کو پگھلاتا ہے۔اس میں موجود فائبر اور پانی کی وافر مقدار کی وجہ سے معدے سے زہریلے مادے نکلنے لگتے ہیں اور آپ کا نظام انہضام صاف ہونے کی وجہ سے سینے کی جلن سے نجات ملتی ہے۔آج کل کی کھانے کی روٹین کی وجہ سے سینے کی جلن عام ہوچکی ہے لیکن کھیرا کھانے سے اس سے نجات ممکن ہے۔اسی طرح کچھ لوگ شکایت کرتے ہیں کہ مہنگے ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے کے باوجود ان کے منہ سے بدبو نہیں جاتی ،اس کی وجہ ہمارے معدے کی خرابی ہے۔اگر آپ کھیرے کو کاٹ کر30سیکنڈ تک منہ میں رکھیں گے اور پھر چبا کرکھائیں گے تو منہ کی بدبو سے چھٹکارا حاصل کرلیں گے۔امید ہے کہ اب جب بھی آپ کھیرا کھائیں تو اسے نگلنے سے پہلے 30سیکنڈ تک منہ میںرکھیں گے اور ان دو مسائل سے نجات حاصل کرسکیں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -