بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت سنسر بورڈ پر آگ بگولا،ادارے کو بند کرانے کی دھمکی دے دی

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت سنسر بورڈ پر آگ بگولا،ادارے کو بند کرانے کی ...
بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت سنسر بورڈ پر آگ بگولا،ادارے کو بند کرانے کی دھمکی دے دی

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کی آئیٹم گرل راکھی ساونت آج کل خاصے غصے میں ہیں،ان کا کہنا ہے کہ میں راکھی ساونت ہوں سنی لیونی نہیں ہوں ، سینسر بورڈ کو بند کرا کر ہی دم لوں گی۔

بی بی سی نیوز کے مطابق یوں تو راکھی اکثر اداکارہ سنی لیونی کے خلاف غصہ کرتی رہتی ہیں لیکن اس بار ان کے نشانے پر سنی لیونی نہیں بلکہ سینسر بورڈ ہے،راکھی کی فلم ’ ایک کہانی جولی کی‘ پر سینسر بورڈ کے کئی اعتراضات تھے اور کافی بحث کے بعد سینسر بورڈ نے اس فلم کو اے سرٹیفکیٹ دیا ہے

دراصل راکھی کی فلم ’ ایک کہانی جولی کی‘ پر سینسر بورڈ کے کئی اعتراضات تھے اور کافی بحث کے بعد سینسر بورڈ نے اس فلم کو اے سرٹیفکیٹ دیا ہے۔

راکھی آگ بگولہ ہو گئیں اور وہ سینسر بورڈ کے ساتھ ساتھ اس کے چیئرمین پہلاج نہلانی کو بھی کھری کھری سنا رہی ہیں۔

راکھی کا کہنا ہے کہ وہ سینسر بورڈ کو بند کرا کر ہی دم لوںگی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس موقع پر دیے گئے انٹرویو میں بھی وہ سنی لیونی کا نام لینا نہیں بھولیں۔سینسر بورڈ کو دھمکی دیتے ہوئے راکھی کا کہنا تھا کہ وہ راکھی ساونت ہیں سنی لیونی نہیں۔ سنی لیونی سے راکھی کی کھسیاہٹ سمجھ میں آتی ہے کیونکہ راکھی پچھلے 12 سال میں بالی وڈ میں کوئی مقام حاصل نہیں کر پائیں جب کہ سنی لیونی کا ماضی کچھ بھی رہا ہو انھوں نے اپنی ایک الگ جگہ بنا لی ہے۔

مزید :

تفریح -