رائیونڈ ن لیگ کی جاگیر نہیں، اینٹ کا جواب پتھروں سے دیں گے، عابد شیر علی بات کرتے ہوئے ہوش میں نہیں ہوتے: عمران اسماعیل

رائیونڈ ن لیگ کی جاگیر نہیں، اینٹ کا جواب پتھروں سے دیں گے، عابد شیر علی بات ...
رائیونڈ ن لیگ کی جاگیر نہیں، اینٹ کا جواب پتھروں سے دیں گے، عابد شیر علی بات کرتے ہوئے ہوش میں نہیں ہوتے: عمران اسماعیل

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام محبت کرنے والے ہیں۔ہم جس گلی سے گزرتے ہیں لوگ پھول پھینکتے ہیں ۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ کیا رائیونڈ ن لیگ والوں کی جاگیر ہے۔ اگر ن لیگ والے اس طرح کریں گے تو ہم بھی تیاری سے جائیں گے۔یہ میرا چیلنج ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں بلکہ پتھروں سے ملے گا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔ عابد شیر علی تو کبھی بھی بات کرتے ہوئے ہوش میں نہیں ہوتے وہ کیا ہمارا سامنا کریں گے۔واضح رہے کہ وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا تھا کہ عمران خان جس گلی سے گزریں گے اس گلی میں نواز شریف کے چاہنے والے ان کو پتھر ماریں گے۔

مزید :

قومی -