ملک بھر میں 46ہسپتالوں کے قیام کیلئے وزیراعظم نے تمام اضلاع کو خط لکھ دیا

ملک بھر میں 46ہسپتالوں کے قیام کیلئے وزیراعظم نے تمام اضلاع کو خط لکھ دیا
ملک بھر میں 46ہسپتالوں کے قیام کیلئے وزیراعظم نے تمام اضلاع کو خط لکھ دیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں ہسپتالوں کے قیام اور ان میں بستروں کی تعداد بڑھانے کیلئے وزیراعظم کی طرف سے خط لکھ دیاگیا۔

جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم ہاﺅس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہسپتالوں کے قیام اور ان میں بستروں کی تعداد بڑھانے کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے،اسپتالوں کی تعمیر کے تمام اخراجات وفاقی حکومت اٹھائے گی،اسپتال ملک بھر کے مختلف اضلاع میں تعمیر کیے جائیں گے،ملک بھر میں جدید ترین سہولیات کے ساتھ46 اسپتال تعمیرہوں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیراورگلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز کو بھی خط لکھا گیا،خط وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر صوبوں کو لکھا گیا،وفاقی حکومت نے زمین کے حصول کے لیے صوبوں کو خط لکھا۔

رائیونڈ مارچ نہیں کریں گے ،نواز شریف اور پنجاب حکومت عوامی تحریک کو دہشت گرد قرار دینا چاہتے ہیں :طاہر القادری

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ غربت، بیماریوں کے خاتمے کیلیے بھرپور اور ترجیحی بنیادوں پر کوشاں ہیںدور افتادہ، کم ترقی والے علاقوں میں سوشل راہداری کا خواب پورا کیا جائےگا،46 اضلاع کاانتخاب غربت،صحت کی سہولت کے فقدان کومدنظررکھ کرکیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں