سادہ لباس سیکیورٹی اہلکاروں کا چالان کرنے پر موٹروے پولیس اہلکار موبائل سمیت اغواء

سادہ لباس سیکیورٹی اہلکاروں کا چالان کرنے پر موٹروے پولیس اہلکار موبائل ...
سادہ لباس سیکیورٹی اہلکاروں کا چالان کرنے پر موٹروے پولیس اہلکار موبائل سمیت اغواء

  

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواہ میں خیرآباد کے مقام پر سادہ لباس سیکیورٹی اہلکاروں کاچالان کرنے پر موٹروے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیاگیا اور موبائل سمیت تین افسران کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔

جیونیوز کے مطابق خیرآباد کے مقام پر موٹروے پولیس اہلکاروں نے ناکہ لگا رکھاتھا اور اس دوران ہیلمنٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلاتے ہوئے وہاں پہنچنے والے دوسادہ لباس سیکیورٹی اہلکاروں کاچالان کردیاگیا ، تعارف بھی کرایاگیالیکن موٹروے پولیس اہلکار ٹس سے مس نہ ہوئے جس پر موٹرسائیکل سوار سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر مزید نفری طلب کرلی اور موٹروے پولیس کے 3 افسران موبائل سمیت نامعلوم مقام پر منتقل کردیئے گئے ۔

ذرائع کے مطابق موٹروے پولیس کے اہلکاروں کی بازیابی کیلئے اعلیٰ حکام نے رابطے شروع کردیئے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک بازیابی کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔

عید پرٹرانسپورٹرز کی من مانیاں ، موٹروے پولیس کا ایسا اقدام کہ ’مسافر‘ خوشی سے جھوم اٹھے

مزید :

جرم و انصاف -