قائد اعظم کے نظریات پر چل کر ہی جمہوریت اور امن کے ہدف حاصل کئے جاسکتے ہیں، ان کے نظریات میں ملاوٹ نہیں ہونے دینگے: بلاول بھٹو

قائد اعظم کے نظریات پر چل کر ہی جمہوریت اور امن کے ہدف حاصل کئے جاسکتے ہیں، ان ...
قائد اعظم کے نظریات پر چل کر ہی جمہوریت اور امن کے ہدف حاصل کئے جاسکتے ہیں، ان کے نظریات میں ملاوٹ نہیں ہونے دینگے: بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرااچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان میں انتہا پسندی کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر چل کر ہی جمہوریت اور امن کے ہدف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

دھرنا عمران خان کا حق ہے ،رائیونڈ مارچ کے بعد پتا چلے گا عوام کس کے ساتھ ہیں :مولا بخش چانڈیو
قائد اعظم کے 66ویں یوم وفات پر اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی قائد کے فرمودات کی حقیقی وارث ہے۔ڈکٹیٹرشپ اور انتہا پسندی قائد کے فرمودات کے منافی ہے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ قائد اعظم کی قیادت نے دنیا کو حیران کیاان کی مدابرانہ قیادت کی بدولت ہی ہم ایک آزاد ملک لینے میں کامیاب رہے۔ ہم ان کے نظریے میں ملاوٹ نہیں ہونے دینگے۔واضح رہے کہ قائد اعظم کی 66ویں برسی کل منائی جائے گی۔

مزید :

قومی -