ریلوے ورکر کا بیٹا دنیا کا امیر ترین آدمی بن گیا، اُس شخص نے بل گیٹس کو بھی پیچھے چھوڑدیا جس کے بارے میں آپ نے آج تک کبھی سنا بھی نہیں، زندگی کی ایسی کہانی جو ہر شخص کیلئے سبق ہے

ریلوے ورکر کا بیٹا دنیا کا امیر ترین آدمی بن گیا، اُس شخص نے بل گیٹس کو بھی ...
ریلوے ورکر کا بیٹا دنیا کا امیر ترین آدمی بن گیا، اُس شخص نے بل گیٹس کو بھی پیچھے چھوڑدیا جس کے بارے میں آپ نے آج تک کبھی سنا بھی نہیں، زندگی کی ایسی کہانی جو ہر شخص کیلئے سبق ہے

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی سے بھی پوچھا جائے کہ دنیا کا امیر ترین آدمی کون ہے؟ تو فوری جواب ملتا ہے، بل گیٹس،  مگر گزشتہ ہفتے کے دوران یہ جواب غلط قرار پا چکا ہے کیونکہ اب فرانسیسی فیشن برانڈ ”زارا“ کے مالک امانسیو اورٹیگا، مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس پر سبقت لے گئے ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امانسیو اورٹیگا کے ذاتی اثاثے ساڑھے 79ارب ڈالر(تقریباً 82کھرب93ارب5کروڑ روپے)ہو چکے ہیں جبکہ بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت ساڑھے 78ارب ڈالر (تقریباً 81کھرب88ارب73کروڑ روپے) ہے۔ 80سالہ امانسیواورٹیگا اس سے قبل یورپ کے امیر ترین آدمی تھے۔ اب وہ دنیا کے امیر ترین آدمی بن چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان کی دولت کی وارث ان کی 31سالہ خوبصورت بیٹی مارٹا ہے۔ کاروبار سنبھالنے کے لیے مارٹا کی خصوصی تربیت جاری ہے۔

وہ ارب پتی جس نے ایک ارب لوگوں کو مفت 4G انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا

رپورٹ کے مطابق امانسیو اورٹیگا ایک ریل ورکرکے بیٹے ہیں جنہوں نے ”زارا“ فیشن چین کی بنیاد رکھی اور بتدریج ترقی کے زینے طے کرتے ہوئے آج اس مقام تک پہنچ چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ان کی دولت میں اس وقت اضافہ ہوا اور وہ بل گیٹس سے آگے نکل گئے جب ان کی کمپنی ”زارا“ کے سٹاک مارکیٹ حصص کی قیمت میں 2.5فیصد اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد فوربز جریدے نے بھی امانسیو کو دنیا کا امیرترین آدمی قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ امانسیو پہلی بار دنیا کے امیر ترین آدمی نہیں بنے۔ اکتوبر میں بھی وہ بل گیٹس سے قدرے آگے تھے لیکن پھر مائیکروسافٹ کے حصص کی قیمت میں اضافہ ہونے پر بل گیٹس دوبارہ ان سے آگے نکل گئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -