اگر جسم کی چربی پگھلانا چاہتے ہیں تو رات سونے سے پہلے یہ آسان سا کام کرلیں، سائنسدانوں نے ورزش اور کھانا کنٹرول کئے بغیر ہی وزن کم کرنے کا دلچسپ ترین طریقہ بتادیا

اگر جسم کی چربی پگھلانا چاہتے ہیں تو رات سونے سے پہلے یہ آسان سا کام کرلیں، ...
اگر جسم کی چربی پگھلانا چاہتے ہیں تو رات سونے سے پہلے یہ آسان سا کام کرلیں، سائنسدانوں نے ورزش اور کھانا کنٹرول کئے بغیر ہی وزن کم کرنے کا دلچسپ ترین طریقہ بتادیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے کا شکار لوگ اس سے نجات کے لیے کٹھن ورزشیں کرتے ہیں اور مہنگے طریقہ ہائے علاج اپناتے ہیں لیکن اب ایک ماہر نے ایسا آسان سا کام بتا دیا ہے جس سے بغیرکسی ورزش یا علاج کے آپ موٹاپے سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ایشلے گروسمین کا کہنا ہے کہ ”موٹاپے کا شکار افراد کو رات کے وقت سونے سے پہلے اپنے کمرے کی ایک کھڑکی کھول دینی چاہیے۔ اس سے انہیں موٹاپے سے نجات حاصل کرنے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔“

اگر آپ باقاعدگی سے ورزش نہیں کرتے تو آپ کے جسم کا اہم ترین حصہ بری طرح متاثر ہوگا اور آپ کو پچھتانا پڑے گا، سائنسدانوں نے خبردار کردیا

ایشلے کا کہنا تھا کہ ”ہمارے جسم میں دو طرح کی چربی ہوتی ہے۔ ایک سفید اور ایک زرد رنگت کی۔ زردرنگ کی چربی ہماری صحت کے لیے مفید جبکہ سفید نقصان دہ ہوتی ہے۔ لیکن خوش قسمتی سے ہم اپنے جسم کی سفید چربی کو زرد میں تبدیل کر سکتے ہیں اور ہمارے جسم کا سرد رہنا چربی کی تبدیلی کے اس عمل کو تیز کرتا ہے۔ اس کے علاوہ سردی کیلوریز کو جلانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے جس سے چربی ختم ہوتی ہے۔ لہٰذارات کو سوتے وقت کھڑکی کھلی رکھنے سے ایک طرف چربی ختم ہو گی اور دوسری طرف زرد چربی میں بھی تبدیل ہو گی۔ جو لوگ گرم کمروں میں رہتے ہیں اور اپنے کمرے کی کھڑکی کم ہی کھولتے ہیں ان میں موٹاپے کا شکار ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں۔ اس کی یہی وجہ ہے کہ سردی نہ لگنے کے باعث ان کے جسم میں چربی جمع ہوتی رہتی ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -